پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا: وزیر خزانہ پنجاب
وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوسٹ بجٹ بریفنگ میں بتایا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ہم نے صوبے کو دوبارہ خوشحال بنانا ہے، انتخابات کے بعد منتخب حکومت نے بجٹ کو اسمبلی سے پاس کرانا ہوتا ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری اولین ترجیح ہے، زرعی انقلاب لانے کے لئے جدید مشینری استعمال کریں گے، کسانوں کو سولرپینل فراہم کریں گے، پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا، ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام عوام کودیں گے۔ وزیرخزانہ پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے لوگوں کو ریلیف دیا جارہا ہے، لوگوں کو مشکلات سے نکال کر پنجاب کو خوشحال صوبہ بنانا ہے، پنجاب کا بجٹ 4480 ارب روپے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج 30 ارب کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، رمضان نگہبان پیکیج سے 65 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، نئی منتخب حکومت کا اصل بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا، ہم ایک ڈیجیٹل پنجاب کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، لاہورمیں ایک آئی ٹی سٹی کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے۔