سندھ سے خواتین ونگ کی مرکزی رہنما زہرہ شاہد کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے،خوف وہراس پھیلا کر کراچی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کارکن ظلم کیخلاف ڈٹ جائیں.عمران خان
لاہور سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس پھیلا کرکراچی کوکنٹرول کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں. تحریک انصاف کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد حسین کا قتل رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے تحریک انصاف سندھ خواتین ونگ کی مرکزی رہنما کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ احتجاج کرنے والوں میں شامل نہیں ہیں لیکن انہیں اس واقعہ سے انہیں صدمہ پہنچا ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ الیکشن کرانےکی بات نہیں کرتے، نظام کو چلتے رہنا چاہیے۔۔انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو انصاف نہ ملا تو آئندہ کوئی ووٹ نہیں ڈالے گا.