پروگرام کی منتظم امریکن کاؤنسلزکاسبیکاعزیزشیخ کی موت پراظہارافسوس
کراچی:ٹیکساس میں فائرنگ سےجاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ کراچی کی رہائشی تھیں ہیوسٹن:سبیکاعزیزشیخ کینیڈی لوگریوتھ ایکس چینج اینڈاسٹڈی پروگرام کاحصہ تھیںسبیکاعزیزشیخ امریکی محکمہ خارجہ کےتحت چلنےوالےپروگرام کاحصہ تھیں سبیکاعزیزشیخ "یس"پروگرام18-2017میں شرکت کیلیےٹیکساس میں زیرتعلیم تھیںکراچی:ٹیکساس میں جاں بحق طالبہ سبیکاعزیزشیخ کےگھرپررشتےداروں کی آمدجاریامریکی پروگرام کیلیے6ہزارطلبہ میں سے75کومنتخب کیاگیاتھا،اہلخانہسبیکاانکراچی: سبیکا3بیٹیوں میں سب سےبڑی تھی،کراچی:فائرنگ کےواقعےکی اطلاع گزشتہ روزافطارکےبعدملی تھی،امریکامیں پاکستانی سفارتخانےکےحکام سےرابطےمیں ہیںامریکامیں پاکستانی سفارتخانےکےحکام تعاون کررہےہیںکراچی:سبیکاشیخ اسکالرشپ پروگرام پرامریکاپڑھنےگئی تھی،والدسبیکا
ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی تھی
ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے والد عبدالعزیز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سبیکا شیخ یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹیڈی پروگرام کے تحت امریکا میں زیر تعلیم تھی، سبیکا شیخ اکیس اگست دو ہزار سترہ کو ایکسچنج پروگرام کے سلسلہ میں امریکا گئی تھی، سبیکا کے والد عبدالعزیز نے مزید بتایا کہ سبیکا کو نو جون کو واپس آنا تھا ایک ایک دن گن گن کر گزار رہے تھے، سبیکا نے کراچی پبلک اسکول سے میٹرک کیا تھا، فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع میڈیا سے ملی، سبیکا اور اس کے دوستوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی سے رابطہ نہیں ہوپایا، کوآرڈینیٹر سے رابطہ ہوا تو انہوں نے چار سے پانچ گھنٹوں کے بعد سبیکا کی موت کی تصدیق کی، سبیکا انتہائی ہونہار طالب علم تھی ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن لاتی تھی، سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔ سبیکا گلشن اقبال بلاک دس کی رہائشی تھی۔