لانڈھی پولیس نے کباڑکے گودام میں چھاپہ مارکرکتابیں برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا
لانڈھی پولیس نے لانڈھی میں کباڑکے گودام پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیراستعمال شدہ ہزاروں درسی کتابیں برآمد کرلیں۔ ڈی ایس پی لانڈھی لال بخش سولنگی کے مطابق کتابیں رضوان کباڑی کے گودام سے برآمد ہوئیں،جس نے اسے 12 روپے کلو کے حساب سے خریدا تھا، کتابوں کی مالیت کروڑوں میں ہے،پولیس کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی تصویر سے سجی یہ کتابیں غریب طلباء میں مفت تقسیم کی جانی تھیں، پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتاربھی کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھرٹیپوسلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے کے دوران نوجوان پرتیزاب پھینکنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔فیروزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب اوریاسرکوگرفتار اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔