امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے
امریکا میں ایک اور فائرنگ کے واقعہ نے دہشت پھیلادی، ریاست ٹیکساس کے شہر "سینٹا فے" کے سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبعلم سمیت دس طلبا ہلاک اور زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ پولیس نے سکول کا محاصرہ کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئےسترہ سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا، زخمیوں کو قریبی شہر گال ویسٹن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دامیتری پاگورتیز سکول کا طالب علم ہے، جبکہ پولیس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد سکول میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس کے بعد سکول کو کلیئر قرار دیا گیا، سینٹافے ہوسٹن سے پینسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جبکہ سینٹا فی ہائی سکول میں ڈیڑھ ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں، امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک بُری خبر ہے ، مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے ہمیں ٹھوس اقدامات کرنا ہوںگے تاکہ نوجوانوں کو اسلحہ تک رسائی نہ ملے