کیوبن ایئر لائن کا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ہوانا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار110 افراد ہلاک
کیوبا کے میڈیا کے مطابق سرکاری فضائی کمپنی کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئنگ سیون تھری سیون دارالحکومت ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا،،جہاز میں ایک سو چار مسافر اور عملے کے نو افراد شامل تھے،حادثے میں تین لوگ بچے جن کی ہسپتال حالت نازک بتائی جاتی ہے، حادثے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے،،کیوبا کے صدر مگوئیل ڈیاز کانیل بھی اطلاع ملنے پر ائیر پورٹ پہنچ گئے،،ان کا کہنا تھا کہ یہ 'یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے،کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پر لیا ہوا تھا۔