کراچی: گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
کراچی میں شدید گرمی کا راج ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آج بھی ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ روزہ داروں کو بجلی کی بندش اور موسم کی سختی کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بن قسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے بیس مئی تک بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچاؤ کیلئے شہری ممکنہ طور پر گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ افطار میں پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات کی زیادہ سے زیادہ مقدار استعمال کی جائے تاکہ جسم میں پانی یا نمکیات کی کمی واقع نہ ہو۔