ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، 5 لاکھ افراد کی شرکت
ترک صدر نے استنبول میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کیا، ریلی میں دو لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، جبکہ ریلی میں چالیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبےسےدستبردار نہیں ہوں گے، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف مظالم کا حساب دینا ہوگا، فلسطینیوں کو احتجاج کا قانونی حق حاصل ہے، جبکہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی، مسلم امہ کومتحد ہو کراسرائیل کو بتانا ہوگا کہ فلسطینی تنہا نہیں، رجب طیب اردوان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یہودیوں کےقبضےمیں ہے، جبکہ القدس پر قبضے پر خاموش اقوام متحدہ بھی ظلم وستم میں برابرکی شریک ہے، عالمِ اسلام القدس کے امتحان میں ناکام ہوچکا ہے، عالم اسلام قبلہ اول کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتا تو خانہ کعبہ کےتحفظ پرہم کیسے مطمئن ہوسکتےہیں