ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ہنگامہ آرائی کرنے پر فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کو ایوان سے نکلوادیا۔
ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی ۔ بجٹ پاس کرانے کیلئے بلایا گیا اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی کی گئی۔ فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کی جانب سے جوتا دکائے جانے پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا برہم ہوگئیں انہوں نے سارجنٹ ایکٹ کے تحت شہلا رضا کو ایوان سے باہر نکلوادیا اجلاس میں بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے ممتاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں اور یہ نہیں بتاتیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سےکتنے فائدے لیے۔ ممتاز جاکھرانی کی تنقید پر نصرت سحر عباسی طیش میں آگئیں اور شور شرابا شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ نصرت سحر عباسی دوسرے کیلئے برے الفاظ استعمال کرتی ہیں لیکن اپنے آپ پر تنقید برداشت نہیں کرتیں۔ اسمبلی میں جوتا دکھانا کہاں کی روایت ہے۔ خاتون کارڈ بہت کھیلا گیا ہے۔ ان کی پارٹی سے درخواست کروں گی کہ انہیں تمیز سکھائیں اور آئندہ انہیں ٹکٹ نہ دیں۔