فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
استنبول میں فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی جب کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی،وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر او سی فورم سے مضبوط موقف دینا ہوگا اور فلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی جب کہ سلامتی کونسل فلسطین کے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے