وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا, مسلم لیگ نون کی حکومت کی کوششوں سے اندھیرے کے بادل چھٹ رہے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
بھکھی پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے ان کو گلے سے ضرور دبائیں، انصاف وہی ہے جہاں اچھے اور برے میں فرق ہو اگر گدھے اور گھوڑے کو اکٹھا ہانکیں گے تو اچھا کام کوئی بھی نہیں کرے گا، انہوں نے عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی ریل پیل کا دعوی کرنے والے نے پانچ سالوں میں صرف 80میگا واٹ کا منصوبہ لگایا ان میں 74میگاواٹ پچھلی حکومت کا منصوبہ تھا، اگر وہ 74میگاواٹ نکال دیں تو عمران خان کی حکومت نے پانچ سالوں میں صرف 6میگا واٹ کا منصوبہ لگایا، مگر اس کے برعکس پنجاب حکومت نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور بجلی پیدا کرکے پورے ملک کو مہیا کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے بھی سو میگا واٹ کا منصوبہ لگایا مگر پیدا وہ صرف پانچ یا چھ میگا واٹ کر سکے، مسلم لیگ ن کی حکومت کے لگائے گئے منصوبوں سے دس ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم ہو رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر ابتدائی دنوں میں دھرنے والے مشکلات پیدا نہ کرتے تو یہ منصوبے کئی ماہ پہلے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہوتے، اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکھی پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کیا، منصوبے سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی