اسلامی تعاون تنظیم نے کوروناوائرس کی وباء کے پھیلائو سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلانے کاعزم ظاہر کیاہے
اسلامی تعاون تنظیم نے کوروناوائرس کی وباء کے پھیلائو سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلانے کاعزم ظاہر کیاہے۔ اوآئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک پریس ریلیزمیں کہاہے کہ کوروناوائرس پرقابوپانے تک یہ مہم جاری رکھی جائے گی اور رکن ملکوں پروباء کے اثرات کوزائل کرنے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔