روس میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لیے،کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی
روس میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لیے،کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی،جس کے بعد روس کورونا متاثرین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 48 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 19 ہزار اموات ہو گئیں تاہم دنیا بھر سے 18 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 705 ہزار اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد92 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ سپر پاور امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار ہو گئیں۔روس میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لیے، روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار ہو گئی جس کے ساتھ ہی روس کورونا متاثرین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ روس میں وائرس سےایک روز میں 91 اموات ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2722 ہو گئی۔سپین میں کورونا وائرس سے 59 اموات رپورٹ ہونے سے تعداد 27 ہزارسے زائد ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرانس میں131افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3155،سعودی عرب320، بنگلادیش 349، یواے میں224، کینیڈا5839، میکسیکو 5177، پرتگال1231، انڈونیشیا 1191 افراد نیدرلینڈز5694، ترکی4171، سویڈن 3698، سوئٹزرلینڈ 1886، برازیل 16370،بیلجیم9080،جرمنی8119 اورایران میں7057تک جا پہنچی ہے۔