بیلجیئم :طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر پیٹھ پھیر کر خاموش احتجاج

یورپی ملک بلجیم کی وزیراعظم صوفی ویلیئم ہسپتال کا دورہ کرنے پہنچیں تو ہسپتال کے طبی عملے نے ان کی آمد پر ناخوشگواری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر اعظم صوفی ویلیئم سینٹ پریئر ہسپتال پہنچیں تو تمام طبی عملے نے ان کے استقبال پر خوش آمدید کہنے کے بجائے پیٹھ پھیر کے خاموشی سے احتجاج کیا۔ طبی عملے کا وزیراعظم کے خلاف یہ احتجاج کم تنخواہیں، میڈیکل بجٹ میں کٹوتی، کورونا وائرس کے علاج کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں لاپرواہی اور نرسنگ پینل کے لیے غیر تجربے کار افراد کو بھرتی کرنے پر کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر بیلجیئم میں طبی عملے کا احتجاج کا یہ طریقہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ۔