لاہور میں بچوں سے زیادتی کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں بچوں سے زیادتی کے کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے چند دن قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم نے اس سے قبل علاقے کے 2 مزید بچوں سے زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل 10 سالہ غلام مصطفیٰ واردات کے روز گھر سے کزن کے ساتھ سودا لینے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا جس کی لاش اس کے گھر کے قریب زیرتعمیر پلازہ سے ملی تھی۔ ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاون پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے غلام مصطفیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا کر ثبوت بھی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔لاہور میں بچوں سے زیادتی کے کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے چند دن قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم نے اس سے قبل علاقے کے 2 مزید بچوں سے زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا ہے