شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ آ ن لسٹ ہے, شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ آ ن لسٹ ہے ۔ٹرین آپریشن کل سے بحال کردیا جائے گا ۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں چلانےکی اجازت کل ملی ہے۔ ریلوے کو اجازت دینےپروزیراعظم کا شکرگزارہوں ، ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں،عوام کی سہولت پیش نظر ہے، ایس او پیز پر عملدرآمدکی خودنگرانی کررہا ہوں اور معائنہ کرنے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر خود جاؤں گا ۔ ایس اوپیزکو فالو کرتے ہوئے ایک عید سپیشل ٹرین بھی چلاسکتےہیں۔ پشاورسے 3 ٹرینیں چلا رہے ہیں، ضرورت ہوئی تو پشاور کیلئے ایک اور ٹرین کا اضافہ کریں گے۔ ٹرینوں میں 60 فیصد سواریاں لے کر جا رہے ہیں۔ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے کوئی چیلنج نہیں، وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے آن لسٹ ہے ۔ نیب آرڈیننس میں ترامیم اتنی جلدی نہیں آ رہیں، 31 مئی تک نیب دونوں جانب جھاڑو پھیر دے گا۔