پی آئی اے کی خصوصی پروازانڈونیشیامیں پھنسے237 پاکستانیوں کولیکراسلام آباد پہنچ گئی
پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز انڈونیشیا میں پھنسے 237 پاکستانیوں کو لیکر آج جکارتہ سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔گزشتہ پانچ ہفتے میں انڈونیشیا سے آنے والی یہ دوسری پرواز ہے ۔یہ پاکستانی کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں لاک ڈائون کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے انڈونیشیا کے مختلف حصوںمیں پھنسے ہوئے تھے۔