فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم سےمتعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ
پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ پراجیکٹس نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم ، کراچی کے متاثرین کو رقوم کی فوری واپسی کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ اس سارے عمل کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ پراجیکٹس نے اس اسکیم کے متاثرہ افراد کے مفادات کے لئے خاطر خواہ کوشش کی اور وہ متاثرین کی رقوم کی مکمل واپسی تک انکا ساتھ دے گا۔