کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 353 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
2020) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 353 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 158 کی سطح پر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 804 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 546 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 261 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 168,825,400 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,338,289,355 بنتی ہے