ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے امدادی قرض کی منظوری دے دی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے اور غریب و مستحق افراد کی مدد کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے امدادی قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ قرض ہسپتالوں کے لیے میڈیکل سپلائی اور محکمہ صحت کے عملے کے لیے حفاظتی سامان کی خریداری، رضاکاروں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔