پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 11 افراد جاں بحق

نجاب میں ایک دن میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے جاں کی بازی ہار گئے۔ اب تک صوبے میں اموات کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 630 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد مہلک بیماری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ صوبے میں 630 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی 15 پندرہ ہزار 976 تک پہنچ گئی ہے۔ عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور متاثر ہورہا ہ جہاں 7 ہزار 612 مریض کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ راولپنڈی میں 153، ننکانہ میں 6، قصور میں 36، شیخوپورہ میں 71، جہلم، وہاڑی، خوشاب اور اٹک میں ایک، ایک اور چکوال میں 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 48، سیالکوٹ میں 88، نارووال میں 7، حافظ آباد میں 23، منڈی بہاؤالدین میں 65 اور ملتان میں 25 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 38، ٹوبہ میں 2، رحیم یار خان میں 4، سرگودھا میں 20، میانوالی میں 8، بہاولنگر میں 2، بہاولپور میں 7، ڈی جی خان میں 12، لیہ میں 3، اوکاڑہ میں 3 اور پاکپتن میں 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں