بھارت کورونا وائرس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، راجہ فاروق حیدر
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت کورونا وائرس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بھی تشدد کشمیریوں کو ان کے اجتماعی مقصد سے ہٹا نہیں سکتا جس کیلئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بحث کیلئے عید کے بعد حزب اختلاف کے ساتھ بیٹھے گی۔