ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے چھتیس اموات
ملک بھر میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو اکتالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تینتالیس ہزارنوسوچھیاسٹھ ہوگئی ہے ۔ اب تک پنجاب میں پندرہ ہزارنوسوچھہتر، سندھ میں سترہ ہزاردوسواکتالیس،خیبرپختونخوامیں چھ ہزاردوسوتیس،بلوچستان میں دوہزارآٹھ سوبیس،گلگت بلتستان میں پانچ سوپچاس، اسلام آباد میں ایک ہزارچونتیس اورآزادکشمیرمیں ایک سوپندرہ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائرس سے اب تک بارہ ہزارچارسونواسی مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ چھتیس مزید اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادنوسوانتالیس ہوگئی ہے۔