کراچی، فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھائی نے فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کو قتل کردیا، ملزم نے گزشتہ روز بھائی کو چھری اور ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔