پاکستان میں کورونا کیسز تقریباً 45 ہزار، اموات 969 ہوگئیں
دنیا بھر میں کورونا وبا کے پنجے گاڑنے کے بعد اب پاکستان میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے اور اس کے مزید نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیس کی تعداد 44 ہزار 996 ہوگئی جبکہ اموات 969 تک جاپہنچیں۔پاکستان میں اس وبا کو تقریباً 3 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس دوران اس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔