وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وفاقی وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے نوٹیفکیشن میں 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم تعطیلات کے دوران مارکیٹیں، عوامی مقامات بند رکھنے کا ذکر نہیں۔16 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔