دبئی میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث دبئی میں عائد پابندیوں(ایس او پیز )میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہ نرمی ایک مہینے کیلئے آزمائشی طور پر کی جا رہی ہے جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 17 مئی سے ہوٹلوں میں تفریحی اور دیگر تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔تفریحی سرگرمیوں کیلئے فنکار اور شرکاءکا ویکسین کا لگا ہونا لازمی شرط ہے جبکہ ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات سے پابندی بھی ہٹالی گئی ہے تاہم تقریبات میں ماسک اور 2 میٹر کا فاصلہ لازمی شرط ہ