پے در پے ناکامیوں کے بعد پی ڈی ایم کا ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

پے در پے ناکامیوں کے بعد پی ڈی ایم کا ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ پی ڈی ایم کی فلاپ فلم سیاسی پردہ سکرین پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ عوام بہروپیئے سیاستدانوں کی اصلیت جان چکے ہیں پی ڈی ایم اپنے غیر فطری بوجھ تلے دب کر ہمیشہ دفن ہو چکی ہے اس ٹولے نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش کی اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے ان کو منہ کی کھانا پڑی اپوزیشن کا ناکام اور نالائق ٹولہ صرف اقتدار کی خاطر بے قرار ہے- ان کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے-عثمان بزدار