پنجاب بھر میں 31 اگست تک مچھلی کے شکار پر پابندی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں یکم جون سے 31 اگست تک مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی و ضلعی لائسنس عارضی طور پر معطل کردیئے ہیں اور شکاریوں سے کہا ہے کہ وہ 31 اگست تک کسی قسم کا شکار نہیں کرسکیں گے اگر کہیں پر کوئی شکاری شکار کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کا لائسنس نہ صرف مستقل معطل کردیا جائیگا بلکہ اس کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی اس کا مقصد شدید گرمی میں مچھلی کے انڈوں اور ان سے نکلنے والے چھوٹے بچوں کی بہترین پرورش کو یقینی بنانا ہے31 اگست تک کسی بھی شکار گاہ مچھلی فارم دریا ندی جوہڑوں نالوں جھیل سے مچھلی نہیں پکڑی جاسکے گی۔