کرپشن کے بے تاج بادشاہ کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں۔ شہباز گل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تا ج بادشاہ آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کرپشن کے بے تا ج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھر مار ہے اور جعلی اکائونٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں جبکہ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔انہوں نے کہا کہ مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دے گا ؟ پاکستان کا المیہ ہے کہ بھتہ خور اور قاتل بھی اسمبلی فلور پر تقریریں کر رہے ہیں۔