انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن ‘گوگل’ کے ملازمین بھی مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کے ملازمین نے اسرائیلی جارجیت اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات پر کمپنی سے کھلے عام ان مظالم کی مذمت پر زور دیا ہے۔اس سلسلے میں یہودی ملازمین کے گروپ نے ایک خط سی ای او کے نام ارسال کیا ہے کہ جس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عوامی سطح پر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جوئش گروپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر 250 ملازمین کے دستخط ہیں۔