بھارت میں بارش کے سبب سیلاب، 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرگئے
بھارت کے شمال مشرق میں واقع ریاست آسام میں5 لاکھ افراد نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کرلی، مون سون سے قبل ہونے والی تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں 7 افراد ڈوب گئے، حکام کا کہنا ہے انہوں نے بگڑتے ہوئے حالات کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایشیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک براہما پتر کے بپھرنے سے اس کے قریب واقع ایک ہزار 500 دیہات بہہ گئے۔خیال رہے کہ یہ دریا بھارت کے پڑوسی ممالک بنگلادیش سے تبت تک بہتا ہے۔مسلسل بارش نے بیشتر نا ہموار ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، بارش سلسلہ آج بھی جاری ہے، یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔