کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کیس میں نیا اور اہم موڑ آ گیا۔ لڑکی کی جانب سے پیش کیا گیا نکاح نامہ جعلی نکلا۔
اے وی سی سی پولیس نے جعلی نکاح نامہ پر گواہ بنے والے اصغر نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ اے وی سی سی ذرائع کے مطابق اصغر کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ لڑکی کا 164 کا بیان کینسل اور کیس لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں پولیس نے دعا زہرا کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے اور اس نے دعا زھرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا