پنجاب کا آئینی بحران ن لیگ کے جھوٹ ، بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی وجہ سے ہے۔عمرسرفرازچیمہ
پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے غیرآئینی وزیراعلیٰ کے احکامات پرعمل کرنا غیر قانونی ہے، پنجاب کا آئینی بحران ن لیگ کے جھوٹ ، بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے وزیراعلیٰ کے دفتر پر قبضے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عدالت عالیہ کو دھوکے میں رکھ کر اس سے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لئے آرڈر کرائے ، جعلسازی سے لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ تمام فیصلے اور کارورائی فوری کالعدم قرار دیئے جانے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔