وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس امیر بھٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پرکل سماعت کریں گے۔آج ہی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور ہاٸی کورٹ میں درخواست داٸر کی تھی۔