ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے: چوہدری پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما ق لیگ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کوواپس لے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی ن لیگ کو سرپرائزدیں گے جیسے پہلے سرپرائز دیا تھا۔ایک انٹرویو میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ نے شریفوں کو بےنقاب کرنا تھا، ن لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پرلیٹے ہوئے ہیں، ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی ہے اور وہ فلم بھی فیل ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔