شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارنے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔