حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ،الیکشن موجود ہ حکومت کی مرضی سے ہی ہونگے :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ،تاکہ فی الوقت ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے ،ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے ،عوام اور ہم سب کو مل کر قربانی دینا پڑیگی ۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں حکومت کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے۔