پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا۔