وزارت دفاع نے 5 خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی
وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر متعلقہ قانون کے تحت 5 خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق متعلقہ قانون کے تحت 3 فوجی عدالتیں راولپنڈی اور 2 لاہور میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی۔وفاقی کابینہ خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق سمری کی آج منظوری دے گی۔خصوصی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔