ٹک ٹاک بنانیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی، فیل کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے بورڈز چیئرمینز کو فی میل طلبہ کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم دیا ساتھ ہی ٹک ٹاک بنانیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی اور فیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرتعلیم سندھ نے میٹرک امتحانات میں بڑھتے ہوئے نقل کے رجحان پر چیئرمینز بورڈز پرسخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈ اسماعیل راہو نے میٹرک بورڈز کو نقل پرکنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ چیئرمینز اور کنٹرولرز نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکزمیں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیاجائے اور فی میل طلبہ کےامتحانی مراکزمیں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوگی اسے فیل کردیا جائے گا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ حیدرآباد میں امتحان کے دوران ٹک ٹک بنانے والے طلبہ کے خلاف ایکشن اوران کو فیل کیا جائے امتحانی مراکزمیں موبائل فونزاستعمال پرکارروائی کی جائے اور امتحانی مراکز پر قوائد و ضوابط پر سختی سےعمل درآمد کیا جائے۔