مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1964 ڈالر کی سطح آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کم ہوکر 2850روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔