عرب لیگ اجلاس میں بشار الاسد کی شرکت شام میں استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: محمد بن سلمان
سعودی عرب میں جاری 32 ویں عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شامی صدرکی شرکت شام کیلئے امن اور استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ اپنے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان یوکرین کےصدر کی بطورمہمان شرکت کا بھی خیر مقدم کیا۔ عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران یوکرینی صدر نے مدعوکرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ تنازع نہیں بلکہ کھلی جنگ ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین، روس کے جنگی جنون کے آگے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا، ہمیں جنگ جاری رکھنے پر مجبور کیا گیا ہے، ہم یوکرین کے گرد روس کا بحری حصار ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔