نیب کا پنجاب مفت آٹا سکیم میں بے ضابطگیوں، کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو پنجاب آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب مفت آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر کیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین نیب کو آٹا سکیم میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔