بشکیک واقعہ: سوشل میڈیا پر پیڈ وی لاگرز منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں،اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرغیزستان میں کسی پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پیڈ وی لاگرز منفی پروپیگنڈا نہیں پھیلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطاءاللہ تارڑ اور امیر مقام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کرغیزستان میں حالات بالکل قابو میں ہیں۔ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو ہونے والے واقعہ میں 16 غیرملکی طلباء زخمی ہوئے۔ جن میں سے پاکستانی طلباء کی تعداد 4 یا 5 ہے۔ تاہم کسی پاکستانی طلباء کی ہلاکت والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بشکیک واقعہ کو لیکر سوشل میڈیا اور پیڈ وی لاگرز منفی اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔