غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

May 19, 2025 | 12:18

پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا جس میں2362میگا واٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کے  مشن کے طور پر  سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن ، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن اور 132 میگا واٹ اسٹیم پاور اسٹیشن فیصل آباد شامل ہیں۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی تھی۔

مزیدخبریں