امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا خفیہ میمو کے معاملے سے آگاہ ہیں۔ جارج لٹل
مائیک مولن کو پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصور اعجاز کی جانب سے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے پر امریکہ میں زیادہ بحث نہیں کی جا رہی ہے،پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خط کے مندرجات پر بات نہیں کریں گے۔مائیک مولن کے ترجمان جان کریبی اس معاملے پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیںجبکہ امریکہ اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔