شرمیلا فاروقی کو وزارت دینے کیلئے شرجیل میمن کو ہٹایا گیا۔ ذوالفقار مرزا

لندن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ذوالفقارمرزاکا کہناتھا شرجیل میمن کا استعفیٰ بہت بڑا المیہ ہے،ان پر دباؤ ڈالنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اوروہ یہ معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔شرجیل میمن نے انکے ساتھ صرف سفر کیا تھا اگریہ جرم ہے تو جہاز میں سوار دیگر تین سو مسافروں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔ذوالفقارمرزانےکہاکہ بےنظیربھٹو کے قتل کے ذمہ دار رحمن ملک اور بابر اعوان ہیں، اگر دونوں محترمہ کو زخمی حالت میں چھوڑ کر نہ بھاگتے تو وہ آج زندہ ہوتیں۔