ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنےسےدو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانو بیٹری کے مقام پر ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد شہداء اور زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھرسکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بی آر اے نامی تنظیم نےدھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔