بےنظیر قتل کیس میں مشرف کے علاوہ اور لوگ بھی ملوث ہیں جن کے خلاف شواہد موجود ہیں، وقت آنے پر عوام کے سامنے لائیں گے۔ رحمان ملک

اسلام آباد میں یوم ثقافت سندھ کے حوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اپنی شناخت برقراررکھنا سب کا حق ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی یکجہتی کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے استعفے کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہےاس لیے وہ اس پر کوئی ریمارکس نہیں دیں گے۔ شرجیل میمن نے خود استعفیٰ لکھااور اس پر دستخط کیے۔ حسین حقانی کے حوالےسے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے امریکہ میں پاکستانی سفیرکو وضاحت کے لیے پاکستان طلب کیا ہے۔بےنظیربھٹوکےقاتلوں کو جلد بےنقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اس میں پرویزمشرف کے علاوہ اور لوگ بھی ملوث ہیں جنہیں وہ وقت آنے پربے نقاب کریں گے۔ انہوں نےسندھی قوم کوسندھی ثقافت کے دن کے موقع پرمبارکباد بھی دی۔